اشتہار

سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوڈیشل مارشل لا قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں چوہدری پرویزالہٰی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہیں ان کا حلف بھی غیر آئینی تھا۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے اسے جوڈیشل مارشل لا قرار دیا ہے۔

مریم نواز نے انصاف کا قتل نامنظور کا کیپشن لکھتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ایک ہی طرح کے کیس میں دو مختلف فیصلے کیوں؟۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں