لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف صادق و امین اور معصوم ہیں، جنہیں نواز شریف نے محبت دی انہی لوگوں نے سازش کی.
ان خیالات کا اظہار مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا اعتماد اور بھروسہ توڑ کر سازش کرنے والوں کو اللہ دیکھ رہا ہے نواز شریف نے جس پاناما کا شور تھا اس پر فیصلہ ہی نہیں ہوا.
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اپنے بیٹےکی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا لیکن عوام نے اپنے محبوب قائد کے حق میں فیصلہ دیا اس حوالے سے کارکنوں کا جوش و جذبہ دیکھ کرخوشی ہوئی اور پوری پارٹی کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے.
مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی بیماری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کارکن والدہ کی جلد صحت یابی کے لیےدعا کریں اور بہت جلد میں خود کارکنوں کے ساتھ حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں اپنی والدہ کی انتخابہی مہم چلا ؤں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان آپس میں اتحاد کو برقرار رکھیں، گلے شکوے سب کےدورہوں گے اور سب مل کر کام کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کو حلقہ 120 سے منتخب کروائیں گے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی پاناما کیس میں نااہلی کے بعد وہ رکن قومی اسمبلی سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد حلقہ 120 میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو ٹکٹ دیا ہے اسی دوران کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص کے بعد ان کا علاج لندن میں جاری ہے جس کے باعث وہ انتخابی مہم میں فی الحال حصہ نہیں لے پارہی ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔