ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

اللہ میری امی کوصحت یاب کرے اورتمام ماؤں کواچھی صحت دے‘ مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ امی سے 5 مہینے بعد ملی وہ بہت کمزورہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرمسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے اپنے پیغام میں کہا کہ امی سے 5 مہینے بعد ملی وہ بہت کمزورہوگئی ہیں، اللہ تعالیٰ میری امی کوصحت یاب کرے اورتمام ماؤں کواچھی صحت دے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز لندن پہنچے جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

اس موقع پرسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اسپتال کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاسی گفتگو نہیں کرنا چاہتا، کلثوم نوازکے لیے دعا کریں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ

یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امی کی عیادت کے لیے لندن جا رہے ہیں، اگراستثنیٰ نہ ملا تو انشاءاللہ اگلی پیشی سے سے پہلے ہی واپس آجائیں گے اور اپیل کی کہ میری والدہ کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کل ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں