پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

آج مخالفین الیکشن سے بھاگنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں: مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ن لیگ کے مقابلے میں کوئی سیاسی جماعت نظر نہیں آتی.

یہ بات انھوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کی. ان کا کہنا تھا کہ آج مخالفین الیکشن سے بھاگنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں.

مریم نواز نے کہا کہ میدان میں صرف ن لیگ اور شیر نظر آرہا ہے، ن لیگ کے لوگوں کوتوڑ کر دوسری جماعتوں میں بھیجا جارہا ہے.

انھوں‌ نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی، تو نوازشریف لاہورسے اسلام آباد بھی جا سکتا ہے، ایک اور ریلی نکالی جاسکتی ہے.

انھوں نے وکلا تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ابھی آدھے راستے پہنچتے ہیں، تو کام ہوجاتا ہے.

نواز شریف کی صاحب زادی کا کہنا تھا کہ دھونس، دھاندلی، دھمکیاں اثر نہیں کریں گی، جیت شیر کی ہی ہوگی، انھوں نے نواز شریف کی بیٹی کو عدالتوں کوگھیسٹ کر دیکھ لیا، مگر عوام سے اس کاتعلق ختم نہ کرسکے.

یاد رہے کہ آج مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔ احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے کیے کے ذمہ دار ہیں، ہم تو سب کچھ ٹھیک ٹھاک چھوڑ کرگئے تھے، ہمارے ہوتے ہوئے کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی، اب ہوتی ہے تو نگراں حکومت سے پوچھیں۔


ہم اپنے کیے کے ذمہ دار ہیں، ہم تو سب کچھ ٹھیک ٹھاک چھوڑ کرگئے تھے، نواز شریف


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں