ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

”اسلام آباد پہنچیں گے تو حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہوگا“

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے تو حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہوگا۔

مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ حکومت تو جا چکی ہم اس کو خدا حافظ کہنے جا رہے ہیں، عمران خان نواز شریف کے نہیں قوم کے مجرم ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد پہنچیں گے تو حکومت کا خاتمہ ہو چکا ہوگا، عمران خان دو، دو نشستوں والوں سے بھی منتیں کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنی چاہیں منتیں کر لیں اب کچھ نہیں ہونے والا، حکومت کے خلاف ایک ہی سازش ہے اور وہ عمران خان ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ تیار ہو جاؤ اور سیٹ بیلٹ باندھ لو کیوں کہ جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل تحریک کا آغاز ہوگا، وزیر اعظم کے پاس کوئی سیاسی پتا نہیں بچا، سب پتے خزاں کی طرح جھڑ چکے ہیں، عمران خان کا ٹرمپ کارڈ ایک ہی ہے کہ سیاست سے دست بردار ہو جاؤ، کل میرے اور حمزہ کے ساتھ عوام کا قافلہ آپ کو نکالنے کے لیے جی ٹی روڈ پر نکلے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں