اشتہار

انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے، مریم نواز کا ٹوئٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معزز جج صحیح کہتے ہیں پاناما فیصلہ کئی دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا، پاناما فیصلہ کئی دہائیوں تک بری مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے، اقامہ جیسا ایک برا فیصلہ انصاف کی ساکھ تباہ کردیتا ہے، دنیا میں اب آپ کو اسی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کیلئے تھیں ،مریم نواز

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے پر مریم نواز نے کہا تھا کہ جناب والا کوئی جلدی نہیں سب جلدیاں صرف نواز شریف کے لیے تھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے، عدل کے سارے سانچے نواز شریف اور خاندان کے لیے ہیں، دوسروں سے سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا دو سال کہاں تھے؟

انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے خود کو بے رحم احتساب کے لیے پیش کیا، وہ جانتے تھے یہ سب مضحکہ خیز ہے، دوسرے بھی اب یہ کرکے دکھائیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں