منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، چند ماہ میں گھر بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر ” کے وعدے کی تکمیل ہوگئی ، پہلے گھر پر لینٹر ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کوٹ لکھپت اندورن پنڈی راجپوتا ں میں اپنی چھت اپنا گھر لون اسکیم سے بننے والے گھر کا جائزہ لینے خود پہنچ گئیں۔

- Advertisement -

لون حاصل کرنے والی خاتون صوبیہ منیر کے پلاٹ پر زیر تکمیل گھر کا جائزہ لیا، تین مرلہ پلاٹ پر دیواروں کی تعمیر مکمل اور لینٹر ڈالنے کا عمل کا مشاہدہ کیا۔

صوبیہ منیر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دیکھ کر اظہار مسرت کرتے ہوئے خوشی سے آبدیدہ ہوگئی،مریم نواز نے صوبیہ منیر کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔

بیٹیوں طیبہ اور عائشہ نے وزیر اعلی کو پھول پیش کئے ، جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے صوبیہ منیر کو اپنی چھت اپنا گھر کے دوسری قسط کا چیک پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گھر کے ضروری فرنیچر کا تحفہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کو پڑھائیں، تعلیم کے اخراجات حکومت پنجاب دے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد نواز شریف آپ کا گھر بننے پر بہت خوش ہیں بہت سی دعائیں اورسلام بھیجا، اپنی چھت اپنا گھر لون سکیم کے تحت گھر بنتا دیکھا،خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، اتنی خوشی ہے، لگتا ہے اپنا گھر ہی بن رہا ہے، اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے۔ کسی پر احسان نہیں کررہے۔

صوبیہ منیر نے بتایا کہ پلاٹ لے لیا مگرگھر بنانے کی مالی استطاعت نہیں تھی، اپنی چھت کا خواب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے طفیل پورا ہو رہا ہے، 2 اکتوبر کو چیک ملا،پندرہ دن میں تعمیر شروع کر دی، تین مرلے میں ڈرائنگ روم ، بیڈ روم ، اٹیچ باتھ روم اور کچن کا نقشہ خود بنایا۔

صوبیہ منیر کہنا تھا کہ ایڈ دیکھ کر پورٹل سے اپلائی کیا ،قرضہ مل گیا الحمد اللہ ، چند ماہ میں گھر بن جائے گا، دل سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے لئے دعائیں نکلتی ہیں ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گھر بنانے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے محنت سے گھر بنانے کی تلقین کی ، سنگل مدر صوبیہ منیر ایونٹ منیجمنٹ ٹیم میں ڈیکوریٹر کا کام کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں