تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مریم نواز شریف کو پارٹی کے اندر سینئر رہنماؤں کی مخالفت کا سامنا

لاہور : ن لیگ کے کئی سینئر رہنما مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بنانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا چپ رہنےدیں ،اس عمر میں منافقت اور جھوٹ نہیں بولنا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بنانے کی مخالفت سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کو پارٹی کے اندر سینئر رہنماؤں کی مخالفت کا سامنا ہے، ن لیگ کے کئی سینئر رہنما مریم نواز کو نئی ذمہ داریاں ملنے سے نالاں ہیں۔

سینئر لیگی رہنما نے کہا ہے کہ چپ رہنےدیں ،اس عمر میں منافقت اور جھوٹ نہیں بولنا چاہتے۔

یاد رہے صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، نوٹی فکیشن مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخط سے جاری ہوا ۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -