جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مریم نواز والد نواز شریف کے ساتھ تعزیت کے لیے آصف کے گھر پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز فیصل آباد میں دھاتی تار سے جاں بحق نوجوان آصف کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پتنگ بازوں کے دھاتی تار سے سڑک پر نوجوان آصف اشفاق کا گلا کٹنے سے موت واقع ہو گئی تھی، واقعے کے خلاف پنجاب حکومت نے وسیع پیمانے پر اقدامات شروع کر دیے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ تعزیت کے لیے آصف کے گھر گئے، مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

مریم نواز نے متوفی آصف اشفاق کی والدہ کو گلے لگا کر تسلی دی، اس دوران صدمے سے نڈھال والدہ روتی رہی اور کہتی رہی کہ آصف کی شادی کرنا تھی۔ مریم نواز نےمرحوم کی والدہ کا ہاتھ تھام کر انھیں تسلی دی۔ قائد مسلم لیگ نون نواز شریف نے بھی سوگوار خاندان کو دلاسہ دیا، اور کہا سب مل کر پتنگ بازی کا جرم روکیں، خوف ناک وڈیو دیکھی نہیں جاتی۔

- Advertisement -

مرحوم کے بھائی اور والد کا کہنا تھا کہ ان کا آصف تو چلا گیا، اب کسی اور کا آصف نہ جائے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میں بھی ماں ہوں اور ماں کے دکھ کو سمجھتی ہوں، آصف کی دردناک موت پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

انھوں نے کہا پتنگ بازی تفریح نہیں بلکہ خونی کھیل بن چکا ہے، والدین بچوں کو پتنگ بازی سے روکنے کی ذمہ داری نبھائیں، دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں