لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے والے شہزاد فاروق کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے این اے 119 لاہور III سے مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار شہزاد فاروق کو گرفتار کر لیا ہے، شہزاد فاروق اور دیگر 12 افراد آر او دفتر کے باہر انتخابی نتیجے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
الیکشن 2024 پاکستان: پنجاب اسمبلی کے تمام انتخابی حلقوں کے نتائج کا اعلان
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شہزاد فاروق نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق مریم نواز نے الیکشن میں 83 ہزار 855 ووٹ لیے تھے جب کہ شہزاد فاروق نے 68 ہزار 276 ووٹ لیے تھے۔
لاہور: مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی امیدوار شہزاد فاروق گرفتار pic.twitter.com/w151pVFm1d
— Raftar (@raftardotcom) February 11, 2024
- Advertisement -