پیر, ستمبر 23, 2024
اشتہار

مریم نواز سولر اسکیم کے نام پر شہریوں کو چونا لگانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شورکوٹ: مریم نواز سولر اسکیم کے نام پر شہریوں کو چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز سولر اسکیم کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تھانہ وریام پولیس نے شہری کی درخواست پر 3 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کاٹی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان شہریوں سے سولر سسٹم کی مد میں رقم وصول کرتے رہے تھے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ نومبر میں عوام کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام کے تحت سولر پینل ملنا شروع ہو جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اسی سال نومبر کے مہینے سے وزیراعلیٰ کے پروگرام کے تحت لوگوں میں سول پینل کی تقسیم شروع ہوگی۔

پنجاب میں سولرپینل کی مقامی طور پر تیاری کے سلسلے میں بھی چیف منسٹر فنڈ فار سولر پینل پروڈکشن مینوفیکچرنگ کی منظوری دید گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں