پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نواز شریف جیسا فرمانبردار بیٹا پورے پاکستان میں نہیں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف جیسا فرمانبردار بیٹا پورے پاکستان میں نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ملتان میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب دادی آخری سانس لے رہی تھیں تو سر والد کی گود میں تھا، حکومت سے اتنا نہیں ہوا کہ مجھے دادی کے انتقال کی خبر دی جاتی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے فون پر کہا کہ اپنے دکھ گھر چھوڑ کر جانا، نواز شریف نے کہا ہمارے دکھ چھوٹے عوام کے دکھ بڑے ہیں، عوام کے پاس جانا مگر اپنے دکھوں کا ذکر مت کرنا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا غم یہ ہے کہ ہمیں دشمن بھی کم ظرف ملا ہے، وہ کہتے ہیں نا اللہ دشمن بھی کسی کو دے تو ظرف والا دے۔

مریم نواز نے کہا کہ کورونا پہلے پوچھتا ہے کہ یہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے تو میں اندر آجاؤں، کورونا پوچھتا ہے حکومتی جلسہ ہے تو میں واپس چلا جاؤں، پی ڈی ایم اور ن لیگ اور پی پی کے جلسے میں کورونا آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت، ملکی ترقی، روزگار، نظام عدل کو کون سا وائرس لگا ہے، گندم کی چوری، چینی کو کون سا وائرس لگا ہے، اس وائرس کا نام ملتان کی عوام جانتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں