جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مریم نواز کے بیان پر ترجمان نے وضاحت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کا گھیراؤ کرنے سے متعلق بیان پر ترجمان نے وضاحت کر دی۔

ترجمان محمد زبیر نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مریم نوازسےمنسوب کیاجارہاہے کہ پارٹی چھوڑنےوالوں کا گھیراؤ کیا جائے، مریم نوازکامطلب ہرگزجسمانی طورپران افرادکےگھرکا گھیراؤکانہیں۔

محمدزبیر نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پرمنتخب ہوتےہیں اور حکومت جاتےہی جماعت چھوڑ جاتےہیں ایسےلوگ پارٹی اور نوازشریف کےنام سےپذیرائی حاصل کرتےہیں ایسےافرادجب پارٹی چھوڑکرجائیں توانہیں شرمندہ تولازمی کرناچاہیے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ ایسے افراد کو احساس دلانےکی ضرورت لازمی ہوتی ہے ایسےافرادکوکہیں گےکہ آپ کو لوٹا بننےنہیں دیں گے ایسےافرادکوشرمندہ کرنےکاہمیں حق توحاصل ہے، ہمیں پھرپوراندازمیں ایسے افراد کو شرمندہ کرناچاہیے۔

انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ایم پی ایز تھےجنہوں نےعثمان بزدارسےملاقات کی تھی ایسےایم پی ایزجب اسمبلی آئےتوباقی ایم پی ایزنےانہیں شرمندہ کیا ایسےافرادکواحساس دلایاکہ آپ استعفیٰ دیں اورحکومتی بینچزپربیٹھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں