منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اداروں کی تضحیک کا الزام : مریم نواز 10 مارچ کو عدالت میں طلب

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : سیشن کورٹ سکھر نے اداروں کی تضحیک اور عوام کو بغاوت پر اکسانے کے معاملے پر مریم نواز کو 10 مارچ کو طلب کرلیا اور نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے صدر ایڈووکیٹ ظھیر بابر کی جانب سے دائر درخواست پر آج ففتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ممتاز سولنگی نے سماعت کی۔

درخواست گزار تحریک انصاف ضلع سکھر کے صدر ظھیر بابر نے موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز نے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران اداروں کے خلاف بات کی اور اداروں کی تضحیک کی جبکہ عوام کو اداروں کے خلاف اور بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔

عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے مریم نواز سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 10 مارچ کو طلب کرلیا۔

عدالت نے ایس ایچھ ماڈل ٹاؤن ، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائیبر جرائم ایف آئی اے اور ایس ایس پی سکھر کو طلب کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں