تازہ ترین

ملک میں انتقام پر نہیں انصاف پر مبنی فیصلے ہونے چاہئیں، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتقام پر نہیں انصاف پر مبنی فیصلے ہونے چاہئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہے، ہر جلسے کے بعد تین تین ہزار ایف آئی آر درج ہوتی ہیں، ایم این ایز، ایم پی ایز کو کہا کہ زیادہ سے زیادہ ایف آئی آر گرفتار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا سوشل میڈیا تناور درخت بن گیا ہے، میں ن لیگ سوشل میڈیاکےاس درخت کے سائےمیں بیٹھی ہوں، جب ہماری آواز بند کرتے ہیں تو لاکھوں کارکنان آواز بن جاتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی آواز ملک کے کونے کونے میں گونج رہی ہے، سوشل میڈیا پر ن لیگ کی آواز بلند کرنیوالوں کو سلام کرتی ہوں، سوشل میڈیا کی ذمہ داری مجھے 7سال پہلے نوازشریف نے دی تھی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ ایک ایکسپائر اقامہ پر نوازشریف کو باہر کردیا گیا، 2018 کا الیکشن چوری کرکے حکومت مسلط کی گئی، جس بس کا ڈرائیور سلیکٹڈ ہے وہ چل نہیں رہی روز دھکا لگانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سبزپاسپورٹ کی عزت کی بات کرتے تھے، آج پوری مختلف ممالک نے پاکستان کی فلائٹس پرپابندی لگادی، کہتے تھے ہالینڈ کا وزیراعظم سائیکل پر جاتا ہے وہ کہاں جو یہ کہتا تھا۔

Comments

- Advertisement -