بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم نے استعفے دئیے تو حکومت کا کام تمام ہوجائیگا، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دئیے تو حکومت کا کام تمام ہوجائے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کی بہاولپور میں ریلی سے مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جاتی ہوں لوگ کہتے ہیں مہنگائی نے ہمار ابیڑا غرق کردیا ہے، عوام حکومت کی نالائقی کی وجہ سے پس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو آٹا نواز شریف دور میں 35 روپے کلو تھا آج 80 روپے کلو ہے، نواز شریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو تھی آج 100 روپے سے زائد ہے۔

- Advertisement -

مریم نواز نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے بجلی کی قیمتیں مزید 25 فیصد بڑھائیں، اتنی مہنگائی میں غریب عوام اپنی ضرورتیں کیسے پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو طعنہ دیا جاتا تھا کہ وہ ظلم کے خلاف نہیں کھڑا ہوتا، اب پنجاب اس ظلم کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے اور اپنے حقوق کے لیے تیار ہے۔

مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ مہنگائی کے سیلاب کو تبدیلی کہتے ہیں، پشاور میٹرو چلتی کم جلتی زیادہ ہے کیا آپ اسے تبدیلی کہتے ہیں، کیا آپ مہنگی ترین بجلی کو تبدیلی کہتے ہیں، بہاولپور نے فیصلہ سنادیا حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں