منڈی بہاؤ الدین: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آئین کا رکھوالا چاہئے یا آئین کو توڑنے والا، نواز شریف کے نام کو کوئی نااہل نہیں کرسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاؤ الدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز نے کہا کہ تپتی دھوپ اور روزے میں یہاں آنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں، فیصلے کی گھڑی نزدیک آرہی ہے 25 جولائی کو ریفرنڈم ہے۔
[bs-quote quote=” میاں صاحب کی نااہلی آپ کے دلوں سے ان کا نام نہیں مٹاسکتی، نواز شریف پاکستان کے ہر حلقے کا امیدوار ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مریم نواز”][/bs-quote]
مریم نواز نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھتے ہو کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی؟ بیٹے سے تنخواہ، اقامے پر وزیر اعظم کو باہر پھینک دینا زیادتی ہے؟ زیادتی ہر اس نمائندے کے ساتھ ہے جو ووٹ لے کر ایوان میں آتا ہے، عوامی نمائندے کو گرانا کتنا آسان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی، لوگ بیٹھیں اور کروڑوں ووٹ لینے والوں کو نااہل کرکے نکال دیں، نواز شریف کے علاوہ کوئی اور ہوتا تو کب کا میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ہوتا۔
مریم نواز نے مطابق سازشوں کے باوجود نواز شریف نے 2013 میں جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، میاں صاحب کی نااہلی آپ کے دلوں سے ان کا نام نہیں مٹاسکتی، نواز شریف پاکستان کے ہر حلقے کا امیدوار ہے۔