اشتہار

سلیکٹرز گھر چلے گئے، ہم الیکشن جیتنے کیلیے اترے ہیں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹرز اب گھر چلے گئے ہیں ہم الیکشن میں جیتنے کے لیے اترے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار سال کی نالائقی کی وجہ سے گروتھ منفی میں چلی گئی ہے یہ جو گند کرکے چلے گئے ہیں دو سے چار مہینے میں سب ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اگلے 5 سالوں پرنظر رکھ کربیٹھا ہے اس نے چار سال میں ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، عوام کو سب پتا ہے مہنگائی لانے والے کون ہیں۔

- Advertisement -

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی لوٹ مار کے گلی گلی اور محلے محلے پول کھل رہے ہیں اس کو فارن فنڈنگ کا بھی حساب دینا ہوگا، عمران خان نے اپنے دور میں نوجوانوں کو روزگار سے محروم کیا ہم ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب سلیکٹرز ناصرف گھر چلے گئے بلکہ دونوں ہاتھوں سے کان پکڑ لیے اب تمہیں فکر ہونی چاہیے الیکشن سے سلیکشن والے ڈرتے ہیں ن لیگ نہیں ڈرتی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کی کہانی اب ختم، سازشوں کا دور بھی ختم ہوگیا نااہلی اور نالائقی کی سزا روال چوک پر عوام بھگت رہی ہے، گزشتہ حکومت نے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں