اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیٹرز میں بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عظمیٰ بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومتِ پنجاب نے تھیٹرز میں بے حیائی پھیلانے والی اداکاراؤں پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے تھیٹرز مالکان سے ملاقات کی اور فیصلہ کیا کہ بے حیائی پھیلانے والے تھیٹرز کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

عظمیٰ بخاری نے پنجاب آرٹس کونسل کو تمام تھیٹرز مالکان سے انڈر ٹیکنگ لینے کی ہدایت کی اور اس کے بعد سیل تھیٹرز کھولنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیٹرز میں بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہ تھیٹرز کو فیملی تھیڑز بنانا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مخالفین کو پتا ہی نہیں سچی محبتیں کیا ہوتی ہیں، مریم نواز

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان میں ڈرامے سماجی موضوعات پر مبنی ہونے چاہئیں جس سے عوام کی رہنمائی ہو، پنجاب حکومت جلد اس کیلیے نئی قانون سازی کرنے جا رہی ہے۔

سال 2023 میں بھی نگراں پنجاب حکومت نے فیصل آباد اور گجرانوالہ میں فحش ڈانس دکھانے والے تھیٹرز بند کروا دیے تھے اور آرٹس کونسل کے سربراہان کو بھی ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا تھا۔

فحش ڈانس کی شکایات پر اُس وقت کے وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے ایکشن لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کے دونوں سربراہان فن کے نام پر فحاشی پھیلانے والے مافیا کو تحفظ دے رہے تھے، برطرف کیے گئے سربراہان کی جگہ نئے افسران تعینات کر دیے گئے۔

پنجاب بھر کی آرٹس کونسلز کے سربراہان کو اسٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

انہوں نے متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہیں سے بھی اس قسم کی شکایت ملی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں