تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نواز شریف کے لیے اقامہ اور میرے خلاف انناس نکلا: مریم نواز

لاہور: مریم نواز نے نے کہا ہے کہ انھیں نواز شریف کے خلاف اقامہ اور میرے خلاف انناس ملا، قانون تحائف خریدنے کا کہتا ہے چوری کرنے کا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ینگ لیگرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’’آپ کو 4 سالہ کیریئر میں میرے خلاف ایک پائن ایپل ملا تو ڈوب کر مر جانا چاہیے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ کل توشہ خانہ کی تفصیل اس حکومت نے پبلک کی ہے، جب عمران خان سے توشہ خانہ کی تفصیل مانگی گئی تو کہا میں نہیں دیتا، لیکن شہباز شریف حکومت نے تفصیلات پبلک کر دی، جس نے چوری نہیں کی ہوتی وہ پبلک کر دیتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک طرف پائن ایپل اور دوسری طرف 5 قراط کی انگوٹھی ہے، عمران خان کی بیوی نے رشوت لے لے کر فورچیون بنالی، عمران خان نے وہ تحائف بیچ کر اپنی 3 نسلوں کے لیے جائیدادیں بنا لی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ ایک ملک نے اس شخص کو وزیر اعظم ہوتے ہوئے اپنے جہاز سے اتار دیا تھا، اور پھر ٹوئٹ کر رہا تھا کہ ایران اور سعودی عرب میں صلح کرائی تھی اس لیے یہ ہوا، جو خود کو عالم اسلام کا لیڈر کہتا تھا آج گھر سے نہیں نکل رہا۔

انھوں نے کہا آج اس شخص کی وجہ سے پاکستان ایک ایک بلین کو ترس رہا ہے، آئی ایم ایف اس طرح ٹریٹ کر رہا ہے جیسے ہم کسی ملک کی کالونی ہوں، جب اسے پتا چلا کہ اس کی حکومت جا رہی ہے تو معاہدے کو توڑ کر چلا گیا، اب ہمارا ملک آئی ایم ایف کے ہاتھوں یرغمال ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سیاست کے لیے اپنے بچوں کو اون نہ کروں تو میرے بچوں کے لیے کتنا بڑا صدمہ ہوگا، ٹیرین خان پر کیا گزرتی ہوگی کہ اس کا باپ اسے اون نہیں کرتا، آپ سوچیں اگر میرا باپ مجھے اون نہ کرے، کہہ دیتا مجھ سے غلطی ہو گئی لوگ اسے معاف کر دیتے، لوگ اپنی بیٹیوں کو اپنی چھاؤں میں رکھتے ہیں، جو اپنی بیٹی کا نہیں ہو سکا وہ قوم کی بیٹیوں کا ہو سکتا ہے؟

Comments

- Advertisement -