بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مریم نواز اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو طبعیت بہتر ہونے پر سروسز اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کو طبیعت بہتر ہونے پر سروسزاسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

مریم نواز کی گزشتہ رات والد سے ملاقات کے دوران ہی طبعیت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال میں ہی داخل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو والد کے کمرے سے ملحقہ وی وی آئی پی روم میں داخل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اینگزائٹی اٹیک سے مریم نوازکا رنگ پیلا پڑ گیا تھا، مریم نوازکی دھڑکن تیز اور پسینے آنے لگے تھے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ان کی ای سی جی کی گئی جو کہ نارمل آئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریم نواز کو ٹھنڈے پسینے آئے، ان کا بلڈ پریشر نارمل ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

قبل ازیں مریم نواز نے والد نوازشریف سے ملاقات سے پہلے ڈاکٹروں سے ان کی صحت سے متعلق بریفنگ لی تھی۔

نواشریف کے پلیٹ لیٹس میں‌ کمی

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے جسم کے کسی بھی حصے سے خون بہنا بڑے خطرے کی علامت ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مسوڑوں سے خون آنے کے بعد پلیٹ لیٹس سیلزمعمول سے کم ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 یزار سے کم ہو کر 7 ہزار پر آگئی تھی جس پر سابق وزیراعظم کو دوبارہ پلیٹ لیٹس یونٹ لگایا گیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی معاونت کے لیے ایک ڈاکٹر اسلام آباد اور ایک کراچی سے بلایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں