جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘ پنجاب کی خدمت کرنا اور اس کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں۔ پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ 2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا۔ ان سے دھونس اور دھاندلی کے ذریعے عوام کا دیا گیا مینڈیٹ چھین لیا گیا۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں۔ غلامی سےآزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو بھی بدتر سمجھتا ہے۔

 

مریم نواز نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا آج اسی کیلیے ووٹ مانگ رہا ہے اور اس کو ہی 12 کروڑ عوام کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں