پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شریف خاندان میں اختلافات کے خواہش مندوں کو خاک چاٹنا پڑے گی، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے درمیان اختلافات کے خواہاں لوگوں کو خاک چاٹنا پڑے گی.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے میڈیا میں پھیلنے والی شریف خاندان کے مابین اختلافات اور دوریوں کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی توقعات رکھنے والوں کی امیدیں کبھی پوری نہیں ہوں گی.

انہوں نے اپنی ٹیوٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو این اے 120 کی انتخابی مہم کے لیے پرویز ملک کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں اور انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دیتے نظر آ رہے ہیں.

مریم نواز کا مذید کہنا تھا کہ شریف خاندان کے درمیان اختلافات کی خواہش رکھنے والوں کو انشاء اللہ خاک چاٹنا پڑے گی کیوں کہ شریف فیملی میں کوئی اختلاف نہیں ہے.

 یہ پڑھیں : این اے120: حمزہ شہباز کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، رانا ثناء اللہ

واضح رہے کہ آج صبح ہی سے میڈیا میں حمزہ شہباز کو این اے 120 کی انتخابی مہم سے دور رکھنے کی خبریں زیرِ گردش رہی ہیں اور ان خبروں کو شریف خاندان کے مابین اختلافات سے تعبیر کیا جا رہا تھا۔

دریں اثناء ترجمان (ن) لیگ کا ایک وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ شریف فیملی میں اختلافات مخالفین کی کبھی نہ پوری ہونے والی خواہشات ہیں حقیقت صرف اتنی ہے کہ پرویز ملک مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ہے اور اسی لیے انہیں این اے 120 کی انتخابی مہم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں