اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مریم نواز نے حکومت کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے ترمیمی بل پر حکومت کو خبردار کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے قوانین میڈیا اور اپوزیشن کی آواز  بند کرنے کے لیے ہیں، یہ قوانین عمران خان اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ پھر نہ کہنا کہ بتایا نہیں۔

خیال رہے کہ مریم نواز کا ردعمل صدر مملکت عارف علوی کی  جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔صدر پاکستان نے پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں۔

صدر کی جانب سے منظوری کے بعد جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کو روکنے کے لیے پیکا ترمیمی ایکٹ جاری ہو گیا ہے، اب ریاستی اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف نفرت انگیز مواد پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق جعلی خبر دینے پر سزا 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے، ناقابل ضمانت گرفتاری اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی ہو سکے گی، فیک نیوز آرڈیننس کا اطلاق سوشل میڈیا پر بھی لاگو ہوگا۔

جعلی خبر کی شکایت متاثرہ شخص یا ادارہ بھی کر سکے گا، الیکٹرانک کرائم کے مقدمے کی سماعت 6 ماہ میں مکمل ہوگی، 6 ماہ میں ٹرائل نہ ہونے پر ماتحت عدالت کا جج ہائیکورٹ کو جواب دہ ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت ایف آئی اے کو گرفتاری کے لیے مجسٹریٹ یا عدالت کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں