بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

احسن اقبال پر گولی چلانے والا محض ایک آلہ کار ہے، مریم نوازکا ٹوئٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے، اس میں بگاڑ پیدا کرنے والی قوتوں کا محاسبہ کرنا ہوگا، گولی چلانے والا محض ایک آلہ کار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں  وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے کی اطلاع پر اپنے رد عمل میں کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ احسن اقبال کو زندگی اور مکمل صحت عطا فرمائے، آمین، احسن اقبال پر گولی چلانے والا محض ایک آلہ کار ہے، سیاسی فوائد کیلئے لوگوں کو اکسانے والے اصل مجرم ہیں، اور اس واقعے کے اصل ذمہ دار حساب برابر کرنے کیلئے لوگوں کو استعمال کرنیوالے لوگ ہیں۔

مزید پڑھیں: نارووال، وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی ، اسپتال منتقل، ملزم گرفتار

یاد رہے کہ آج بروز اتوار وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال میں ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کے بعد واپسی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، انہیں ایک گولی لگی جو ان کے دائیں بازو کو چھوتی ہوئی پیٹ میں جالگی، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، اور وہ لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، فائرنگ کرنے والے ملزم کی تصاویر سامنے آگئیں


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں