بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

انکل کو سلام کرنے گئی تھی، دراڑیں ڈالنے والےناکام ہوں گے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے انکل کو سلام اور چائے پینے گئی تھی، حیران ہوں کہ ان سے ملاقات کو کیا رنگ دے دیا گیا، ہمارے درمیان دراڑیں ڈالنے والےناکام ہوں گے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی، سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں انکل شہبازشریف سے اچھی گفتگو رہی۔

اس کے علاوہ حمزہ سلمان اور فیملی کے دیگرممبران سے بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان دراڑیں ڈالنے والے اپنے ارادوں میں ناکام ہوں گے۔


مزید پڑھیں: مریم نوازکا این اے 120 کا دورہ، پارٹی رہنماؤں پربرہم


مریم نواز کی اپنے چچا سے چھ ماہ بعد ملاقات

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے این اے 120کے دورے کے موقع پر اپنے چچا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

چچا بھتیجی کی یہ ملاقات تقریباً چھ ماہ بعد ہوئی ہے، جس میں حمزہ شہباز بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مریم اورحمزہ کے تحفظات غور سے سنے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اداروں سے محاذ آرائی ملک کے مفاد میں نہیں، ملک کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرناچاہئے، اداروں کے درمیان غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں۔


مزید پڑھیں: پٹیشن پاناما کی، فیصلہ اقاما پر، مریم نوازکا عدالت پرطنز


انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول میں استحکام ملک کے مفاد میں بہتر ہے، جمہوری نظام کاتسلسل ہی ملک کو آگے لے کرجائے گا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بیٹے حمزہ شہباز اور بھتیجی مریم نواز کے درمیان اختلافات کو ختم کروا کے پارٹی کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شریف فیملی اور ن لیگ میں کھچڑی پک رہی ہے، چچا اور بھتیجی کی ملاقات اسی تناظرمیں ہوئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں