پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مریم نواز کو منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے نہیں روکا گیا: شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مریم نواز کو منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے نہیں روکا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے نہیں روکا گیا، انھیں سیکورٹی وجوہ پر جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا کہا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جس ویڈیو کا ذکر ہو رہا ہے جج صاحب نے اس کی نفی کر دی ہے، تاہم ویڈیو کی فرانزک ہو جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  سیکیورٹی خدشات کے باوجود مریم نواز منڈٰی بہاالدین میں جلسہ کرنے پر بضد

وزیر خارجہ نے کہا کہ ن لیگ کی مزید ویڈیوز کی بات مفروضوں پر مشتمل ہے، اس لیے اس پر بات نہیں کروں گا، جج کے بیان کے بعد ویڈیو کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات پر ن لیگ کو قائد اعظم اسٹیڈیم جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جب کہ مریم نواز نے ہر صورت جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  مریم نواز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں

مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی ہوئی۔ یہ مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک اور ناصر بٹ نامی شخص کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں