جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

امریکا نے مریم نواز کے پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کو سنگ میل قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کو سنگ میل قرار دے دیا اور کہا خواتین کو سیاسی زندگی میں مکمل طور پر شامل کرنے کیلئے تعاون کے منتظرہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے سے متعلق سوال پر کہا کہ مریم نواز کا وزیراعلیٰ کا انتخاب پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین کو سیاسی زندگی میں مکمل طورپرشامل کرنےکیلئےتعاون کےمنتظر ہیں، یوایس پاکستان ویمن کونسل اور فیصلہ سازی کے دیگر اداروں کیساتھ تعاون جاری ہے۔

- Advertisement -

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ایک جامع پاکستان ایک مضبوط،خوشحال ملک بناتاہے، خواتین کیلئےایسےاہم فیصلوں سےہم ہمیشہ خوش ہوتے ہیں۔

یاد رہے 26 فروری کو مریم نواز پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوئیں تھیں ، مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ آفتاب احمدخان نےصفر ووٹ حاصل کئے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں