اشتہار

مریم نواز آج اسلام آباد میں ن لیگ کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز آج اسلام آباد میں منعقد ہونے ن لیگ کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا تنظیمی کنونشن آج اسلام آباد میں ہو گا، مریم نواز کنونشن سےخطاب کریں گی۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کل پارٹی کاتنظیمی اجلاس بھی اسلام آبادمیں منعقدہوگا،م پارٹی کےتنظیمی ڈھانچےاورکارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا اور تنظیمی امور سے متعلق مشاورت ہوگی ساتھ ہی تجاویزدی جائیں گی۔

- Advertisement -

یاد رہے مریم نواز اس سے پہلے بہاولپورڈویژن اورایبٹ آباد کے تنظیمی دورے بھی کر چکی ہیں۔

خیال رہے دو روز قبل ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان پر شدید تنقید کی، کہا کہ عدالت جب انھیں بلاتی ہے تو کہتے ہیں ٹانگ پر پلاسٹر ہے، لیکن جب جلسہ کرنا ہو تو پنڈی چلا جاتا ہے، تب پلاسٹر کچھ نہیں کہتا، عدالت جانے سے پلاسٹر نہیں تمھارے جرائم روکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں