13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

مریم نواز کی انتخابی سرگرمیاں تیز ، آج جلال پورجٹاں میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج جلال پورجٹاں میں ورکرزکنونشن سے خطاب کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزرن لیگ مریم نواز نے انتخابی سرگرمیاں تیز کردیں ، مسلم لیگ کا گجرات کے علاقے جلالپور جٹاں میں یوتھ کنونشن آج ہوگا۔

ورکر کنونشن کا انعقاد مقامی رہنما جلال پور جٹاں صوبائی اسمبلی پی پی 30 کے ٹکٹ ہولڈر اور چوہدری علی ورائچ کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

یوتھ کنونشن کی تیاریاں جاری ہے ، جلسے گاہ میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز آج جلال پورجٹاں میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔

چیف آرگنائزرن لیگ مریم نواز انتخابات سے قبل ن لیگ کے ورکرزکنونشن میں شرکت کریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں