جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کیا مریم نواز بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت کریں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کیا پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بختاور بھٹو کی شادی میں شریک ہوں گی؟ اس حوالے سے ن لیگی رہنما محمد زبیر کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں، شادی میں اہم سیاسی رہنما، فوجی،سول اور جوڈیشل سربراہان کو دعوت دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز بختاور بھٹو زرداری کی شادی میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ انھوں نے کہا مریم نواز مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہوں گی۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان کو بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو نہیں کیا گیا

واضح رہے کہ 30 جنوری کو بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں بلاول ہاؤس میں تقریب رکھی گئی ہے، آج صحافیوں نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بختاور کی شادی میں مدعو کیے جانے سے متعلق سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا ’کون سی شادی مجھے تو زرداری صاحب نے مدعو نہیں کیا۔‘

ترجمان بلاول ہاؤس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بختاور کی شادی میں 300 سے کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بختاور کی منگنی 27 نومبر 2020 کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، ان کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

شادی تقریبات کے شیڈول کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں 24 جنوری کو محفل میلاد منعقد کی گئی، مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی جب کہ 29 جنوری کو نکاح کی تقریب ہوگی اور بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں