جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

‘مریم نواز کی ضمانت کو چیلنج کرنا چاہیے’

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نوازضمانت معاملےپرخاتون ہونےکا بھرپورفائدہ اٹھارہی ہیں، میری نظرمیں مریم نوازکی ضمانت کوچیلنج کرناچاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نوازنےآج وکٹری اسپیچ دی جس میں کہیں ہمدردری نظرنہیں آئی، مریم نوازنےخودکہاان کےچچامفاہمت کی سیاست کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازپارٹی سربراہ کےطورپربات کررہی تھیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو ردعمل نہیں دیکھتے لکھی تقریر پڑھ دیتے ہیں، مریم کوپرویزرشیداوربلاول کوشیری رحمان تقریرلکھ کردےدیتی ہیں۔

- Advertisement -

مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نےپہلے17پھر10اورپھر4سوالوں کاپوچھاایک بھی جواب نہیں دیاگیا، شہبازشریف بتادیں ان کی بیگم کےاکاؤنٹ میں پیسےکیوں ڈلوائےجارہےتھے، منظور پاپڑوالا اور دیگرشہبازشریف کی بیگم کےاکاؤنٹ میں کیسے پیسےڈلوا رہےتھے، دراصل یہ پیسےشہبازشریف کےہی تھےجوبےنامی کےذریعےڈلوائےجارہےتھے یہ کیس فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نےرپورٹ کیا اور نیب نےتحقیقات کیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ ایک وقت میں سلیمان شہبازاس ملک میں شوگرکنگ بنےہوئےتھے، سلیمان شہبازکومعلوم تھاکیاہونےجارہاہےوہ فوری ملک چھوڑکربھاگ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں