پنجاب حکومت نے 5لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈ کیلئے 15ارب روپے کی منظوری دے دی۔ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ سپورٹ دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کاشتکاروں کیلئے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان کیا ہے جب کہ گندم کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے 4 ماہ مفت اسٹوریج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
25 فیصد تک لازمی گندم اسٹور رکھنے کیلئے فوری طور پر کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گندم اور اس سے تیار اشیا کی برآمدات کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔
پریشان حال چھوٹے کسان
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ کسان کا نقصان نہیں ہونے دوں گی اگر کاشتکار نے گندم لگائی ہے تو گندم کےکاشتکار کو بھر پور معاوضہ ملے گا، کاشتکار ہمارے بھائی ہیں ، ہر دم ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔