جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’مریم نواز کی کرونا رپورٹ پر شک ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے رہنما ن لیگ مریم نواز کے کرونا وائرس رپورٹ پر شک کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بھرپور انتخابی مہم چلانے والی مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان پر تنقید کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی کرونا وائرس رپورٹ شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہیں تو تنہائی میں اپنی اداؤں پر غور کریں۔

انہوں نے رہنما مسلم لیگ نون کو مزید ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ کہیں ابا حضور جیسی رپورٹ تو نہیں۔

مریم نواز کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلی گئیں

کچھ دیر قبل ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھا کہ مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس پر انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز آزاد کشمیر الیکشن میں انتہائی متحرک رہیں اور انہوں نے متعدد جلسوں سے خطاب کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں