مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کی بڑی بیٹی مہرالنسا کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے، مہرالنسا کے سر پرچوٹ آئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہرالنسا کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔
صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم نوازشریف کی حیدرآباد روانگی منسوخ کردی گئی ہے
اپیل ہے کہ مہرالنساء کی جلد صحت یابی کیلئے دعا فرمائیں
— PMLN (@pmln_org) February 7, 2021
- Advertisement -
ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع پر مریم نواز نےحیدرآباد روانگی منسوخ کر دی ہے۔