تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مریم نواز کا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا کورٹ مارشل کرنے کا مطالبہ

لاہور : مسلم لیگ(ن)کی سینئرنائب صدر مریم نواز نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی سینئرنائب صدر مریم نواز نے ویب چینل کوانٹرویو میں کہا کہ فیض حمید نے دو سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے اور چار سال عمران حکومت کی حمایت کے ذریعے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ غیر آئینی کردار ادا کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جائے اور انہیں نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی جرات نہ کرے۔

انٹرویو میں مسلم لیگ(ن)کی سینئرنائب صدر نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکو قوم کا سب سے بڑا مجرم قرار دیا اور کہا ثاقب نثار نے ایک بدکردار شخص کو لاکر قوم پرمسلط کیا۔

ان کا کہنا تھا ایسے کرداروں کو عبرت کا نشان بنائے بغیرقوم ترقی نہیں کرسکتی اور نہ اس ملک کی سمت درست ہوسکتی ہے۔.

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ثاقب نثار کے بیان سے لگتا ہے وہ آج بھی متحرک ہیں وہ اس وقت جتنا بھی جھوٹ بول لیں، قوم ان کے بارے میں سب اچھی طرح جانتی ہے۔

مریم نواز نے انصاف کے معیار کو دہرا قرار دیتے ہوئےکہا جو آئینی کردار سے باہر نکل کر کچھ بھی کرے گا تو اس کے لیے قیمت چکانا ہوگی۔

انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا ہائبرڈ نظام لانے والوں کو سب سے بڑی سزا ووٹ کو عزت دو کی شکل میں عوامی آگاہی مہم سے ملی ہے۔ وہ غیر آئینی کردار ادا کرنے والے عناصر پر تنقید تو کرتی ہیں تاہم کسی ادارے کو ہدف بنانے کے حق میں ہرگز نہیں، چند افراد ہوتے ہیں جو اپنی حرکتوں سے اداروں کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -