پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں کیخلاف مریم نواز کا میڈیا سیل مہم چلا رہا ہے۔
لاہور ہائیکوٹ میں کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ہائیکورٹ میں آج 2 کیسز کی سماعت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان نہ کرنےکیخلاف توہین عدالت درخواست تھی، دوسرا اہم کیس شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کا تھا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن عدالتی حکم کے باوجودنہیں ہوا، عدالتوں کے فیصلے کو مذاق بنایا جارہا ہے، اس ملک کو بنانا رپبلک نہ بنایاجائے۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آج بھی بطور منشی کا کام سرانجام دیا، عدالتوں کیخلاف مریم نواز کا میڈیا سیل مہم چلارہا ہے، انکو کوئی پوچھنے والا نہیں، ہمارے اوپر مقدمات درج ہورہے ہیں۔