جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

مریم نواز کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے آج پاسپورٹ واپسی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ 4 سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے، ابھی تک نیب چوہدری شوگر مل کا چالان پیش نہ کر سکا، عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی، لمبے عرصے کے لیے کسی کو بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کیا تھا جس کے بعد انہوں نے درخواست واپس لے لی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں