مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے اعلان سے پہلے ہی رکن اسمبلی نے استعفیٰ جمع کروا دیا۔
مریم نواز کے استعفوں سے متعلق اشارہ ملتے ہی پنجاب سے لیگی رکن اسمبلی نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے استعفیٰ پارٹی کو جمع کروا دیا۔
حویلی لکھاں سے منتخب ہونے والے ن لیگی ممبر صوبائی اسمبلی میاں افتخارحسین چھچر نے استعفیٰ جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی نےسوشل میڈیاکنونشن میں استعفوں کااشارہ دیاتھا اس لیے انہوں نے فوری استعفیٰ جمع کروا دیا ہے۔
افتخار حسین نے اےآروائی نیوز سےگفتگو میں کہا کہ پارٹی قیادت جوفیصلہ کرےگی قبول ہوگا۔
واضح رہے کہ ن لیگ نے حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے میں استعفوں کے آپشن کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ پی ڈی ایم میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔