شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اپنے نومولود سے متعلق صارف کے نامناسب تبصرے پر بھڑک اٹھیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نور نے نوزائیدہ بیٹے نائل کا فوٹو شوٹ شیئر کیا جس پر متعدد صارفین نے ان کے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تاہم ان ہی صارفین کے کمنٹس میں ایک صارف نے کمنٹ نے اداکارہ کو غصہ دلا دیا۔
View this post on Instagram
خاتون صارف نے اداکارہ کے بیٹے کی تصویر پر لکھا کہ ’آپ نے بچے کا سر بنایا ہے؟‘ اگر بنائیں تو اس کے لیے کیا ٹپس ہیں؟
مریم نور کو یہ سوال برا لگ گیا اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’جیسا اللہ نے بنایا ہے ویسے ہی مجھے پسند ہے، سر بنانا پاکستان میں ایک بیماری ہے‘ میری سب سے درخواست ہے کہ اس بیماری سے دور رہیں اور بچوں کو بھی دور رکھیں۔
واضح رہے کہ ان کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہورہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے بیان کی حمایت کی جارہی ہے جبکہ صارفین خاتون صارف کے سوال پر تنقید بھی کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ بچوں کی پیدائش پر پاکستانی گھرانوں میں نومولود کے سر کو گول رکھنے کے لیے مخصوص تکیے کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اداکارہ و ماڈل مریم نور کے ہاں رواں سال اگست میں پیدائش ہوئی تھی۔
اداکارہ مریم نور نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی نعمت ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا، ساتھ ہی بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’ نائل اسماعیل‘ رکھا ہے۔
ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مریم نور سال 2022 میں اسماعیل بٹ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔
واضح رہے کہ مریم نور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں زونی کا کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، خالد انعم، صبا فیصل، عالیہ علی ودیگر شامل تھے۔