بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مریم نور نے اپنے کیریئر کا پہلا سین کیسے ریکارڈ کروایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ مریم نور نے اپنی پہلی ریکارڈنگ کا دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ پہلی ریکارڈنگ میں بہت پریشر ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مریم نور نے اے آر وائی زندگی کے پروگرام دا نائٹ شو ود ایاز سموں میں شرکت کی اور اپنے پہلے سین کی ریکارڈنگ کا قصہ سنایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے سین کی ریکارڈنگ کی گھبراہٹ اور اینگزائٹی ویسے ہی بہت ہوتی ہے، پھر سیٹ پر موجود لوگوں کا پریشر بھی ہوتا ہے جو نیا چہرہ دیکھ کر کہتے ہیں اسے کیوں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا پہلا سین لائبریری کا تھا جہاں وہ ایک لڑکے سے ملاقات کر رہی تھیں، انہیں باتیں بھی کرنی تھیں اور کتاب بھی پڑھنی تھی، وہ باتیں کرتے ہوئے جلدی جلدی کتاب کے صفحات پلٹ رہی تھیں۔

تب کسی نے انہیں کہا کہ صرف صفحے نہیں پلٹنے کتاب کو پڑھنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سین کی ریکارڈنگ کے بعد بہت حوصلہ بڑھ جاتا ہے اور پھر کام میں مزہ آنے لگتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں