مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف گھرمیں گھس کر مارتا ہے اس لیےسب اس سے ڈرتے ہیں۔
پارٹی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ہر وقت بیانیےکی بات ہوتی ہےہمارے پاس ایک بیانیہ ہے کسی اور کے پاس بیانیہ ہے ہی نہیں ہے نوازشریف کاایک ہی بیانیہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اختلاف رائےزندہ جماعتوں میں ہوتی ہے اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جب میاں صاحب فیصلہ کردیتےہیں تو ہم سب سپاہی بن کرکھڑےہوتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ان کون لیگ ہرانے میں بہت محنت کرنا پڑی اپنےگڑھ کراچی میں ساری حکومتی مشینری ڈالنا پڑی، پیش ایسےکرتےہیں جیسے ان کی حکومت بننی والی ہے الیکشن میں ووٹ ان کو صرف دوچار ملتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بیانیہ یہ ہےکہ ہم پی ٹی آئی کےگڑھ نوشہرہ میں جیت گئے ایساپوائنٹ بتائیں جو آئین، قانون کے متصادم ہو جو ہمارے بیانیے میں ہے ہم پر کسی نے سازش کی تو ہم منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔
مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ معاہدہ کر کے نوازشریف کو باہر بھیجنے والے اپنا قد دیکھ کربات کریں، پنجاب میں بزدارسرکار کو صرف ن لیگ کا سہارا ہے استعفےدینا تو بہانہ تھا اصل مقصدعمران خان کا اقتدار بچانا تھا یہ کیسابیانیہ ہےجو لاہور میں مختلف اور لندن میں الگ ہو جاتا ہے؟