جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرِ مملکت برائے اطلاعات اور نشریات مقرر کی جانے والی مریم اورنگزیب نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کی جانے والی مریم اورنگزیب نے اپنی وزارت کا حلف اٹھا لیا ہے صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں ان سے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات اور نشریات کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وفاقی وزراء اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

صدر ممنون حسین نے اس موقع پر کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا منصب تقاضا کرتا ہے کہ وہ حکومت کی پالیسیاں آگے بڑھائے۔

maryam1

انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے پیمرا اور دیگر نشریاتی اداروں سے مل کر قواعد و ضوابط مرتب کئے جائیں تاکہ سننسنی پھیلانے کے بجائے معتبر اور صحیح خبر لوگوں تک پہنچے۔

مزید پڑھیں : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید وزارت سے برطرف

حلف اٹھانے کے بعد مریم اورنگزیب نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لئے اپنی بہترین صلاحیتوں سے کام لیں گی۔

واضح رہے مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کی پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، وہ اپنی جماعت میں معزز اور محنتی کارکن کی حثیت سے جانی پہچانی جا تی ہیں۔

مزید پڑھیں: کور کمانڈر کانفرنس، متنازع خبر قومی سلامتی کے منافی قرار

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی سے متعلق ڈان نیوز میں حساس خبر کے شائع ہونے کے بعد سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو وزارت سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں