لاہور : نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کنے کہا ہے کہ عمران خان لوٹوں کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں، ہم نہ الزمات سے گبھراتے ہیں اور نہ ہی الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔
لاہور سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے خواجہ نصیر کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے ایک سو ستائیس میں مریم نواز شریف کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا کہ لاڈلے کو جتوانے کیلئے کوئی بھی انتظام کرلیں، پچیس جولائی کو فیصلہ شیر کے حق میں ہی آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز ملک میں رہتے ہوئے نون لیگ کی انتخابی مہم چلانا چاہتی تھیں لیکن ان کی والدہ کی صحت اس کی اجازت نہیں دیتی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نو جولائی کو نیب عدالت سے آنے والا کوئی بھی متوقع فیصلہ قبول کیا جائے گا۔
انتخابات میں ان کی جماعت کا مقابلہ جھوٹ بولنے اور الزمات لگانے والوں کے ساتھ ہے، قوم پچیس جولائی کو ان طاقتوں کو مسترد کر دے گی۔
مزید پڑھیں: عدالتی خبروں کا زاویہ کون تبدیل کررہا ہے؟ مریم اورنگزیب کا نام زیرگردش
میڈیا ٹاک کے بعد نون لیگ کے متوالوں نے جہاں مریم اورنگزیب کو سیلفیاں لینے کیلئے گھیرا وہیں مرد اور خواتین کارکن لنچ باکسز پر ایسے ٹوٹے کہ کسی کو کسی کی پہچان نہ رہی اور کھانے پر روایت کے عین مطابق تقریب ہوئی بدنظمی کا شکارہوگئی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔