جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

عمران خان چورمچائے شور کی زندہ مثال ہیں، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آّباد : وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے چیئر مین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آ پ کے قول وفعل میں تضاد ہے، آپ چورمچائےشورکی زندہ مثال ہیں، خان صاحب! آپ نے کچھ کیا ہوتا تو اشتہارات چلاتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین پی ٹی آئی کے بیان کے جواب میں کیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ قوم کوبتائیں کہ آپ نے خیبرپختونخوا میں ساڑھے 3 سال میں کیا کیا ؟

عمران خان آپ ن لیگ کی حکومت کےسال گنتےرہیں گے، نوازشریف وزیراعظم بنتےرہیں گے، وزیراعظم بننا نصیب کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے باہراپنی عدالت لگانے والےثبوت کیوں نہیں دیتے؟ ثابت ہوگیا کہ آ پ کے قول وفعل میں تضاد ہے آپ کو جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں آتا۔

مزید پڑھیں : ہر صورت نوازشریف کی چھٹی ہونے والی ہے، عمران خان

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج قصور میں ہونے والے جلسے کے دوران اپنے خطاب میں شریف برادران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ معمولی بیماری پر چیک اپ کے لیے لندن جانے والے حکمرانوں نے ملک میں ایک بھی ڈھنگ کا اسپتال تعمیر نہیں کیا.

 قصور کی ایک ماں اسپتال کے ٹھنڈے فرش پر سسک سسک کر دم توڑ گئی لیکن علاج تو درکنار بستر تک نہیں مل سکا.

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نےقوم کا 12ارب اشتہاروں پرخرچ کیا اور اشتہاروں میں دونوں بھائیوں کی تصویروں کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں