اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

پنجاب کو لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے پر اپنے شدید ردعمل کا کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال تک پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا، اب عوام ان کو اچھی طرح پہچان چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ کا وفاق کی طرح پنجاب سے بھی صفایا کردینگے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فارن ایجنٹس اور فرنٹ مینوں کو ملک سے ختم کردیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب ہم صوبہ پنجاب میں پھر خوشحالی کا نیا دور شروع کریں گے، وہاں کے عوام مفت علاج اور تعلیم کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں رکے ہوئے ترقی کے عمل کو پھر سے شروع کریں گے کیونکہ ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے پر دھکیلنے والوں کو عوام اب کسی صورت ووٹ نہیں دینگے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے باشعورعوام اپنی ترقی کو ووٹ دیں گے، پنجاب کے عوام بہروپیوں اور فارن ایجنٹس کو ووٹ نہیں دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں