لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ، آج شام نیب آفس کے باہر رینجرز تعینات کردی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور میں مریم نواز کی پیشی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی پر لاہور نیب آفس کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ، آج شام نیب آفس کے باہر رینجرز تعینات کردی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پیشی پر کورونا ایس و پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا جبکہ تمام اسٹاف ماسک اور حفاظتی کٹ پہن کرمریم نوازسے تفتیش کرے گا۔
مریم نواز اور جے آئی ٹی ٹیم کے درمیان شیشے کی دیوار بھی ہوگی، تفتیشی روم کو مکمل طور پر ڈس انفکٹ کیا گیا ہے۔
خیال رہے نیب نے مریم نواز کو 2مقدمات میں طلب کررکھا ہے ، وہ چوہدری شوگر ملز،منی لانڈرنگ،جاتی امرا اراضی منتقلی کیس میں پیش ہوں گی ، نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم مریم نواز سے تحقیقات کرے گی۔
یاد رہے گذشتہ سال 11 اگست کو بھی نیب نے مریم نواز کوطلب کیا تھا مگر ہنگامہ.آرائی کے باعث طلبی منسوخ کردی گئی تھی۔