لاہور: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ کارکن تیاررہیں کسی بڑے امتحان کا سامناکرناپڑسکتاہے ، نوازشریف سےمتعلق آخری فیصلہ عوام ہی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 120 میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیار رہیں کسی بڑے امتحان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پارٹی چھوڑ کر جانے والےکارکنوں کو واپس لانا مشن ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلد لاہورکے دوسرے حلقوں کے کارکنوں سے ملاقات کروں گی، لاہور ن لیگ کا قلعہ تھا، ہے اور رہے گا، جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہی ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نوازشریف سے متعلق آخری فیصلہ عوام ہی کریں گے۔
مریم نواز نے کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
اس سے قبل شریف خاندان کے زرائع کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر گھر سےلندن کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کی پہلےبھی کیموتھراپی ہوچکی ہے۔
وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نوازنے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ والدہ کو دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے۔
مزید پڑھیں : پارٹی رہنما اور کارکن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں، مریم نواز
گذشتہ روز بھی سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی رہنما اور کارکن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں، الزامات کی سیاست کرنےوالوں کوناکامی ہوگی، نااہلیت سے پہلےبھی اور بعد بھی نوازشریف سیاست کا محور ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملکی ترقی اورمعاشی استحکام کی بدولت نوازشریف دلوں میں بستےہیں، ن لیگ متحد ہے اور رہےگی، الزامات کاسلسلہ شروع ہے اور آج تک جاری ہے، اختلافات کی باتیں مخالفین کی خواہش ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔