اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گوپس کو ضلع بنانے کے حق کیلئے شیر پر مہر لگائیں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

گوپس : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گوپس کو ضلع بنانے کے حق کیلئے الیکشن میں شیر پر مہر لگائیں ، جیسے ہی شیر آئے گا گوپس اور یاسین کو ضلع کا درجہ فوراً ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گوپس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہامریم نواز گوپس میں آج اپنے بھائیوں کے گھر آئی ہے ، میرا سفر آپ کے سفر کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے ، گوپس کے لوگ دشوار گزار راستوں سے گزر کر آئے ہیں، یہ اجتماع بتا رہا ہے صرف گوپس نہیں گلگت بلتستان میں بھی شیر آیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ گوپس کو ضلع بنانے کے حق کیلئے الیکشن میں شیر پر مہر لگائیں ، جیسے ہی شیر آئے گا گوپس اور یاسین کو ضلع کا درجہ فوراً ملے گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی زمین پر قدم رکھا تو نوازشریف سےمحبت میں پہاڑوں جتنا اضافہ ہوگیا، جی بی کیلئے خدمت دیکھ کر والد سے رشتہ اوربھی مضبوط ہوگیا، نوازشریف نے آپ کیلئے سڑکیں اور پل بنا کر اپنی کی تکالیف میں کمی کی، حافظ حفیظ نے نوازشریف کا سپاہی بن کر جی بی سےدہشت گردی کا خاتمہ کیا، ن لیگ دور میں گلگت بلتستان میں ایک بھی دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جی بی میں امن کی بدولت پچھلے5سال میں لاکھوں سیاح آئے ، دیا مربھاشا ڈیم پر نوازشریف نے جو کام کیا وہ آج تک کسی حکمران نے نہیں کیا، دیامربھاشا ڈیم کے متاثرین کے معاوضےکیلئے بھی آواز اٹھاؤں گی، ن لیگ گوپس کوضلع بنانے اور روزگار کا مقدمہ سینیٹ اور پارلیمنٹ میں اٹھائیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو آج کئی بیماریاں اور مسائل لاحق ہیں ، آپ کے مسائل کا ایک ہی حل ہے اور وہ محمد نوازشریف ہے ، آپ کے مسائل کا ایک ہی حل ہے اور وہ مسلم لیگ ن ہے ، پاکستان میں موٹرویز،سڑکوں کےجال نوازشریف نے بچھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے آئی ایم ایف کو خداحافظ کہا، جھوٹےمقدمات اپنے سینے پر جھیلتا ہے وہ نوازشریف ہے، نوازشریف آج بھی کھڑا ہے تو وہ گلگت بلتستان کےعوام کیلئےکھڑا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا خواتین بچوں کو لیکر بھی باہر نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں اور یادرکھیں آپ صرف شیر پر مہر نہیں لگائیں گے بلکہ اپنی ترقی پر لگائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں