بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس الاٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس الاٹ کردی گئی، ریم نواز کو تاحال ٹی وی اور اے سی فراہم نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی اجازت سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس الاٹ کردی گئی ، مریم نواز کوبی کلاس میں دستیاب سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو تاحال ٹی وی اور اے سی فراہم نہیں کیا گیا جبکہ کولر، کرسی، میز، میٹرس، کتابیں اور گھر سےاشیا منگوانے کی اجازت ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق مریم نواز کو گھر سے کھانا منگوانے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ اےسی ،ٹی وی کی اجازت طبی بنیاد پر دی جاتی ہے۔

اس سے قبل جیل انتظامیہ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی کوٹ لکھپت منتقلی پر خواتین بیرک کی صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی منتقلی سے پہلے خوشبودار ڈینگی اسپرے کرایا گیا اور خواتین بیرک میں نئے پردے لگائے گئے جبکہ بستر بھی رکھا گیا،  مریم  نواز کا ایڈمن بلاک میں ابتدائی طبی معائنہ پھر جیل اندراج کیا گیا۔

مزید پڑھیں : مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل منتقلی، خواتین بیرک کو چمکا دیا گیا

یاد رہے احتساب عدالت نے چوہدری شوگرملزمنی لانڈرنگ کیس میں نیب کی مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا تھا۔

جس پرانھیں کیمپ جیل منتقل کیا گیا وہاں خواتین بیرک نہ ہونے پر حکام مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل لے گئے، جہاں نواز شریف اور حمزہ شہباز بھی قید ہیں۔

واضح رہے 8 اگست کو نیب نے چوہدری شوگرملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نوا ز کو تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا لیکن وہ نیب دفترمیں پیش ہونے کے بجائے والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل چلی گئیں، مریم نواز ملاقات کر کےنکلیں تو نیب ٹیم نے انھیں گرفتار کرلیا تھا جبکہ نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کیاتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں